وزیراعظم عمران خان کی ترکی سے کوکا کولا کمپنی کے وفد سے گفتگو

158
APP120-27 ISLAMABAD: November 27 – A delegation of Coca-Cola Company Pakistan and bottling partners Coca-Cola Icecek Turkey led by Orhun Kostem, Regional Director called on Prime Minister Imran Khan at PM office. APP

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع کی فراہمی کے ذریعے ملک میں موجود سازگار سرمایہ کاری ماحول سے بھرپور استفادہ کے لئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے منگل کو یہ بات ترکی سے کوکا کولا کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے وزیراعظم کو ملک میں کوکا کولا کی 50کروڑ ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری اور آئندہ دو تین برسوں میں 20کروڑ ڈالر مالیت کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، معاون صنعتوں کو تقویت ملے گی اور حکومت کو ٹیکسوں کے ذریعے مزید ریونیو حاصل ہو گا۔ وزیراعظم نے وفد کو موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت کی ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹری اور پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کے علاوہ رضوان خان، جان گیلون، سروت یلدرم، فہد قادر حسن عدنان، فیصل ہاشمی اور مراد اکرم بھی موجود تھے۔