ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8 ارب 7 کروڑ روپے جاری

59

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 ارب 7 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 28 ارب 6 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مخص کئے ہیں۔