اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

55

اقوام متحدہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے بین الاقوامی امور میں یکطرفہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ہمہ گیریت کے استحکام اور درپیش چیلنجز پر اجتماعی ردعمل تشکیل دینے کےلئےموثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، پاکستان گزشتہ 40 برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہے ، دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان نے بھاری جانی اورمالی نقصان اٹھایا ہے لیکن دہشت گردوں اوران کے شیطانی کاررائیاں اس لعنت کے خاتمے کیلئے ہمارے عزم کوکمزورنہیں کرسکی ہے،علاقائی بلاکس پروٹیکشن ازم، نسلی ، مذہبی اورلسانی تعصبات اورنئی نوآبادیاتی مظاہرکے خلاف اہم کرداراداکرسکتی ہے۔