وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

309

کرتار پور، نارووال ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی و صوبائی وزرائ، صوبائی وزرائ، بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر اور سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل، سکھ برادری کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ راہداری کرتارپور نارووال میں گردوارہ دربار صاحب کو بھارت کے ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے ملائے گی۔ پہلے مرحلے میں گردوارہ کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی جبکہ بارڈر ٹرمینل کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ دریائے راوی پل کی تعمیر اور سڑک کے ذریعے محفوظ رسائی بھی کی جائے گی۔ تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا اقلیتوں سے متعلق بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔