وزیراعظم عمران خان کا کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

131
APP86-28 KARTARPUR: November 28 - Prime Minister Imran Khan addressing the gathering at the groundbreaking ceremony of development of KartarPur Corridor. APP

کرتارپور، نارووال۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ خطہ میں امن کیلئے بھارت اگر ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم بڑھائے گا، ہم بھارت کے ساتھ دوستانہ، مضبوط اور مہذب تعلقات چاہتے ہیں، ماضی کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر ہے اور دونوں ممالک کی قیادت کی قوت ارادی سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، امن کیلئے پاکستان کی حکومت، سیاسی جماعتیں، فوج اور تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، کرتارپور کو دوربین سے دیکھنے والے گوردوارہ دربار صاحب کی یاترا کر سکیں گے، سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ باتیں بدھ کو یہاں کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفر یدی ¾ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری ، وفاقی و صوبائی وزراء، ،بھارتی وزیر لوکل گورنمنٹ ‘کلچرل و میوزیم نوجوت سنگھ سدھو ،بھارت کی وزیر ہرسمرت کور بادل، سکھ برادری کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔