بھارت کے غیر قانونی تسلط میں کشمیریوں کی کوئی بھی چیز محفوظ نہیں،سیدعلی گیلانی

63

سرینگر ۔ 28 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماﺅں اور تنظیموںنے کولگام اورترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری نوجوان عالمی ضمیر کو جگانے اور اپنی قوم کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں تاکہ اقوام عالم کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری شہداءکی عظیم اور بے مثال قربانیوں کی حفاظت کریں اور شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔