اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید 12 فرینڈشپ گروپس کے کنوینئر کا تقرر کر دیا ہے جبکہ انہوں نے فرینڈ شپ گروپس کی تشکیل کے ذریعے قومی اسمبلی اور دنیا کی دیگرپارلیمانوں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے24 ستمبر 2018ءکو قومی اسمبلی میں 91 فرینڈشپ گروپس کو دوبارہ فعال کرنے کی قرارداد منظور ہو نے کے فورا بعد فرینڈشپ گروپس کے لیے ممبران کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ قواعد کے تحت سپیکر قومی اسمبلی تمام فرینڈشپ گروپس کے ایکس آفیشو صدر ہوتے ہیںاور ہر گروپ کے ممبران میں سے گروپ کے کنوینئر کا تقرر کرتے ہیں۔ کنوینئر گروپ کی روزمرہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہیں۔ یہ فرینڈشپ گروپس نہ صرف 91دوست ممالک کی پارلیمانوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں بلکہ عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ کےلئے کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سپیکر نے 20 نومبر 2018ءکو 23 فر ینڈ شپ گروپس کے کنو ینئرز کے نا مو ں کو حتمی شکل دی تھی ۔