وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا بحریہ یونیورسٹی کے 20 ویں کانووکیشن سے خطاب

59
وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں، طلباءمیں تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بحریہ یونیورسٹی کے 20 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا کردار اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی تعمیر میں یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباءمیں تحقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباءکو ہدایت کی کہ وہ حقیقی اور تخلیقی جستجو کے ساتھ خوابوں کی تکمیل کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونیورسٹی ہر سال کامیاب طلباءپیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کے پیچھے بھاگیں گے تو ملازمت و شہرت خود ملے گی۔ زندگی میں اپنی منزل کا تعین خود کریں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آج تمام طلباءکی آنکھیں روشن اور چمکتی نظر آ رہی ہیں، پاکستان کی ترقی کے لئے اس چمک کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں والدین اور اساتذہ کا بہت اہم کردار ہے، حضرت علی نے فرمایا جو ایک لفظ سکھا دے میں اس کا غلام ہوں۔