میر واعظ عمر فاروق کاکرتار پور راہداری کھولنے کا خیرمقدم

58

سرینگر ۔ 29 نومبر (اے پی پی) کرتار پور راہداری کھولنے کے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے فیصلوں کے بعدکنٹرول لائن کے آر پارمقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان تمام بند راستے کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میںکرتار پورراہداری کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیا ہے تاکہ خطے میں امن اورلوگوں کی خوشحالی کی خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام بھارت اور پاکستان کے درمیان خیرسگالی اور دوستی کیلئے تمام اقدمات کا خیرمقدم کریں گے ۔ادھر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسی طرز پر کنٹرول لائن پر بند کئے گئے تمام راستے کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔