اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی علاقے سرد مغربی ہواﺅں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا اور (کل )جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز مالاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژن کے چند مقامات پر بارش ہوئی اور سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ۔