اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کے لئے سٹیج پر آئے تو ہال میں موجود کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پرجوش نعرے بازی بھی کی۔ وزیراعظم نے جب تقریر کا آغاز کیا تو ایک کارکن نے نعرہ لگایا کہ ”وزیراعظم قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قدم کدھر بڑھاﺅ اب تو ہم پہنچ گئے ہیں جس پر ہال میں قہقہے بلند ہوئے۔