امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی کانفرنس میں اپنی اہلیہ کا تعارف آئندہ کی خاتون اول کہہ کر کروایا

واشنگٹن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیولینڈ (اوہایو) میں ریپبلکن پارٹی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، آئندہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیت کا وعدہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر تقریر کے دوران اپنی اہلیہ میلانیا کو پیش کر کے کانفرنس کے شرکاء کو حیران کر دیا۔ریپبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ ہم ایک بڑی فتح حاصل کریں گے۔ …

واشنگٹن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیولینڈ (اوہایو) میں ریپبلکن پارٹی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، آئندہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیت کا وعدہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر تقریر کے دوران اپنی اہلیہ میلانیا کو پیش کر کے کانفرنس کے شرکاء کو حیران کر دیا۔ریپبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ ہم ایک بڑی فتح حاصل کریں گے۔ اس کے بعد اپنی اہلیہ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” خواتین و حضرات ، یہ میرے لیئے بہت بڑے فخر کی بات ہے کہ میں آپ لوگوں کے سامنے امریکا کی آئندہ خاتون اوّل کو پیش کررہا ہوں”۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر نام دیے جانے سے پہلے ہی کانفرنس میں اپنی اہلیہ کو خاتون اول کہہ دیا۔

Leave a Reply