اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے دورے کے بعد کہہ چکا ہوں کہ ہمارا فوری معاشی بحران ختم ہو چکا ہے اور یہ بات دوست ممالک کو بھی بتا چکا ہوں، معاشی بحران کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، صنعتوں کو اضافی گیس اور بجلی فراہم کریں گے، گیس کے نرخ سے متعلق فیصلہ بھی ہو چکا ہے، پیٹرول مہنگا نہیں سستا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملایشیاءکے دورے کے دوران سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔