دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہترتعاون کی ضرورت ہے جرمن وزیر خارجہ

برلن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین مےئر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں یورپ کی پولیس او ر خفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسٹین مےئر نے ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ گذشتہ دنوں ہوئے دہشت گردانہ حملے سیکیورٹی انتظامات میں سنگین خامی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ …

برلن ۔ 20 جولائی (اے پی پی) جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین مےئر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں یورپ کی پولیس او ر خفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسٹین مےئر نے ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ گذشتہ دنوں ہوئے دہشت گردانہ حملے سیکیورٹی انتظامات میں سنگین خامی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے مسلسل ہورہے ہیں اور یہ صورتحال ہم سب کو ذاتی طورپر متاثر کررہی ہے۔

Leave a Reply