اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب دودو روپے فی لیٹر، کیروسین آئل کی قیمت میں تین جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، صارفین کوزیادہ سے زیادہ سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، پیٹرولیم ڈولپمنٹ …
وزیرخزانہ اسدعمر کی وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور وزیر مملکت حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ماہ دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب دودو روپے فی لیٹر، کیروسین آئل کی قیمت میں تین جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، صارفین کوزیادہ سے زیادہ سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، پیٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کی شرح میں بھی کمی کی گئی ہے، ملکی معیشت کو پائیداربنیادوں پراستوارکرنا چاہتے ہیں،ایف بی آر ، ایس ای سی پی اوردیگر اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے، پالیسیوں کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان وزیرخزانہ اسدعمر نے جمعہ کویہاں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور وزیر مملکت محاصلات (ریونیو) حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ آج دو معاملات سے قوم کو آگاہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ معاشی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور لوگوں کے ذہنوں میں سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں مئی کے مہینے میں ڈیزل پر سیلز ٹیکس 27.5 فیصد جبکہ پٹرول پر 15 فیصد تھا، ۔








