قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بیان

74
APP17-30 ISLAMABAD: November 30 – Chairman NAB, Justice (Retd) Javed Iqbal chairing a meeting to review performance of NAB at NAB Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب کی ”احتساب سب کیلئے” کی پالیسی کامیاب رہی ہے، نیب افسران نئے عزم کے ساتھ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، وہ بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ نیب کی جانب سے کئے گئے بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں اصلاحات کی گئی ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران کی محنت، شفافیت، عزم اور میرٹ کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔