طرابلس ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی افریقی ملک لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش کو اپنے آخری ٹھکانے میں بھی مکمل شکست کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس شکست کے بعد اس تنظیم کے جہادی شمالی افریقی کے پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ اقوام …
لیبیا میں داعش کو مکمل شکست کا سامنا ہے، بان کی مون

مزید خبریں
طرابلس ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی افریقی ملک لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش کو اپنے آخری ٹھکانے میں بھی مکمل شکست کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس شکست کے بعد اس تنظیم کے جہادی شمالی افریقی کے پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ لیبیا، تیونس، الجزائر، مصر، مالی، مراکش اور موریطانیہ میں داعش کے جنگجووں کی تعداد دو ہزار سے لے کر سات ہزار کے درمیان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے چار ہزار کے قریب لیبیا کے شہر سِرت میں اپنی آخری لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔








