سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے اور امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گی، میچ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے اور امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گی، میچ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اتوار کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میچ اپنے نام کیا، جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تیسرے میچ میں بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑی ان فٹ ہوئے ہیں اسی لئے قومی ٹیم کو احتیاط سے کھیلنا پڑے گا تاکہ سیریز میں پاکستان کامیابی حاصل کر سکے۔

مزید خبریں