سعودی عرب یونیسکو میں اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم کا سربراہ منتخب

ریاض۔03 دسمبر(اے پی پی) سعودی عرب کو یونیسکو میں اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہےکہ اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم 58 ممالک ، 19 نیم سرکاری ، 19 این جی اوز اور 8 نجی اداروں کی تنظیموں کے 131 ممبران پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔ …

ریاض۔03 دسمبر(اے پی پی) سعودی عرب کو یونیسکو میں اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہےکہ اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم 58 ممالک ، 19 نیم سرکاری ، 19 این جی اوز اور 8 نجی اداروں کی تنظیموں کے 131 ممبران پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔ ٹیم کا مقصد 2030 ءتک پائیدار بنیادوں پر تعلیم کو فروغ دینا ہے۔