
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے پیر کو یہاں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی جس میں انہوں نے انسانی حقوق خصوصاً گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلقہ امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ شیریں مزاری نے گورنر کو ان مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا جو کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کئے گئے ہیں۔ گورنر نے ان اقدامات اور کاوشوں کا اعتراف کیا اور وزارت کی تمام کوششوں اور خصوصاً انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وزارت کے اقدامات کو سراہا۔