اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گوادر میں ترقی بجلی کے بغیر ممکن ہی نہیں، کوہالہ پاور پراجیکٹ پر منصوبہ بندی مکمل ہوگئی ہے، تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، باقی دنیا کی طرح پاکستان کو آئندہ دس سالوں میں متبادل ذرائع سے سستی بجلی کے حصول کا حصہ 20 فیصد تک بڑھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور وزیر توانائی عمر ایوب کی سربراہی میں توانائی کے شعبے میں مربوط منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان دائود، وزارت توانائی پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن حکام کی شرکت کی۔