انقرہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرانس میں پیلی جیکٹوں والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف پولیس نے انتہائی سخت رویے کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں سلامتی اور بہبود کی دیواریں مسلمانوں یا تارکین وطن کی وجہ سے نہیں بلکہ خود یورپی …
ترکی کے صدرکی فرانس میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید

مزید خبریں
انقرہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرانس میں پیلی جیکٹوں والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف پولیس نے انتہائی سخت رویے کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں سلامتی اور بہبود کی دیواریں مسلمانوں یا تارکین وطن کی وجہ سے نہیں بلکہ خود یورپی شہریوں کے ہاتھوں لرز رہی ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر یورپی ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔








