اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) ملبوسات تیار کرنے والی 25 نئی صنعتوں کے قیام سے ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں باآسانی 50 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیسکٹائلز کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملبوسات تیار کرنے والا کارخانہ لگایا جاسکتا ہے جس سے 100 سے زائد افراد کو روزگار بھی فراہم ہو گا جبکہ سالانہ برآمدات …
ملبوسات تیار کرنے والی نئی صنعتوں کے قیام سے ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں باآسانی 50 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) ملبوسات تیار کرنے والی 25 نئی صنعتوں کے قیام سے ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں باآسانی 50 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیسکٹائلز کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملبوسات تیار کرنے والا کارخانہ لگایا جاسکتا ہے جس سے 100 سے زائد افراد کو روزگار بھی فراہم ہو گا جبکہ سالانہ برآمدات سے باآسانی 50 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے برآمدکنندگان کو چاہیے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ملبوسات تیار کرنے والی نئی صعنتوں کے قیام ہر سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ میں 25 نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے 2500 سے زائد مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 50 ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات بھی کی جاسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تیار ملبوسات کی برآمدات 1.25 ارب ڈالر ہیں نئے کارخانوں کے قیام سے برآمدات میں 50 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 2.5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔









