اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”اے پی ایل ایف فیشن ایکسیلیس“ میں شرکت کے لئے 28 دسمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 13 سے 15 مارچ 2019ءکو منعقد ہو گا جس میں چمڑے کے …
ٹی ڈی اے پی نے ہانگ کانگ میں تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 28 دسمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کر لیں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”اے پی ایل ایف فیشن ایکسیلیس“ میں شرکت کے لئے 28 دسمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 13 سے 15 مارچ 2019ءکو منعقد ہو گا جس میں چمڑے کے ملبوسات، جوتے، چمڑے کی مصنوعات، دستانے اور لائف سٹائل و فیشن کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔









