اسلام آباد ۔15دسمبر(اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل نے یہاں ملاقات کی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی ملاقا ت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور معاشی رابطوں کے فروغ سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون شریف نے انہیں قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے ترک سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل کی ملاقات
اسلام آباد ۔15دسمبر(اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل نے یہاں ملاقات کی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی ملاقا ت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور معاشی رابطوں کے فروغ سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون شریف نے انہیں قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی رابطوں میں استحکام اور وسعت کا خواہشمند ہے۔









