چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اے پی ایس پشاور کے شہداءکی چوتھی برسی پر پیغام

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہداءاے پی ایس پشاورکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی ، دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔اتوار کو جاری پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ 16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہداءاے پی ایس پشاورکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی ، دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔اتوار کو جاری پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ 16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ میں بچھڑ جانے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم معصوم شہداءکے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پر شکست دے سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ان ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔