سرینگر ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 11نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل اور سو سے زائدفراد کو گولیوںاور پیلٹ گنوں کے ذریعے زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ہم نے تاریخ کی کتابوں میں چنگیز خان اور ہلاکو خان کے ظلم کے بارے میں پڑھا تھا، مگرکشمیر بھارتی فوج نے اپنی ظلم و بربریت اور وحشت سے تاریخ کے تمام ظالموں اور جابروں کو مات دی ہے۔انہوںنے کہا کہ پلوامہ میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو کھلی درندگی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث بھارتی فوجی کسی بھی طورپر انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔