مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داود کا فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ ملک میں یوریا کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک میں کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں یوریا …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ ملک میں یوریا کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک میں کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں یوریا کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ربیع میں طلب پوری کرنے کیلئے این ایف ایم ایل کے اسٹاک سے 50ہزار ٹن یوریا جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید 50ہزار ٹن درآمدی یوریا کراچی پہنچ گیا۔ مشیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ای سی سی نے درآمدی یوریا کی قیمت کا تعین کرنے کی منظوری دیدی۔ عبد الرزاق داو¿د نے کہاکہ درآمدی یوریا کی 50کلو گرام بوری کی قیمت 1712روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔