اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرپاکستان میں اپنے خاندانوں کو باآسانی پہنچانے کیلئے جدید پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے'' ڈیجیٹل چیلنجر بینک'' قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے ''اے پی پی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی رقوم پاکستان …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرپاکستان میں اپنے خاندانوں کو باآسانی پہنچانے کیلئے جدید پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے” ڈیجیٹل چیلنجر بینک” قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے ”اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی رقوم پاکستان بھجوانے کیلئے ہنڈی کا طریقہ استعمال کرتے ہیں کیوں کہ بینکنگ سسٹم مشکل ہونے کی وجہ سے انہیں ہنڈی کا ذریعہ آسان لگتا ہے لیکن ہم انہیں جدید پلیٹ فارم مہیا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ اس حوالہ سے وزارت اوورسیز پاکستانیز نے وزیر خزانہ کو اس حوالہ سے بریف کیا ہے اور اس کی منظوری کیلئے اب وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل چیلنجر بینک، نیشنل بینک آف پاکستا ن کے ہیڈ آفس میں قائم کیا جائے گا جس سے اوورسیز پاکستانی باآسانی اپنی رقوم پاکستان میں اپنے خاندانوں کو بھجوا سکیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وہ اگلے ماہ جنوری میں قطر کا دورہ کریں گے جہاں لیبر میکنزم سیل کا 5 رکنی وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا ، دورہ کے دوران قطری حکام سے پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے حوالہ سے پیشرفت پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے ان کی وزارت بھرپور کام کر رہی ہے۔








