وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ ڈیلرز کیلئے درآمدی یوریا کی فی 50 کلوگرام بوری کی قیمت 1712 روپے مقرر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو یہاں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک میں کھاد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ ڈیلرز کیلئے درآمدی یوریا کی فی 50 کلوگرام بوری کی قیمت 1712 روپے مقرر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو یہاں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک میں کھاد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے درآمدی یوریا کی قیمتوں کے بارے میں تجویز پر غور کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ای سی سی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 10 ستمبر 2018ءکو ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی ہدایت کی تاکہ ربیع کے سیزن میں کھاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں وافر ذخائر کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ای سی سی نے اس ضمن میں برآمدی پالیسی آرڈر 2016ءمیں ترمیم کے حوالہ سے وزارت تجارت کی تجویز پر غور کیا اور منظوری دی کہ ایتھنول اور گنے کے راب سے پیدا ہونے والی دیگر مصنوعات کی برآمد اس امر سے مشروط ہو گی کہ برآمدی مقصد کیلئے ایتھنول اور گنے کے راب کی پیداوار میں استعمال ہونے والا گنے کا راب یا تو برآمد کنندگان مقامی طور پر تیار ہوتا ہو یا شوگر ملز سے براہ راست خریدا گیا ہو۔ راب کی پیداوار اور فروخت کے مناسب ریکارڈ کو چینی کی پیداوار کا اندازہ لگانے کیلئے اشاریہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس طرح ٹیکسوں کی وصولی میں بھی معاونت مل سکتی ہے۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ اس تجویز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور شوگر مینوفیکچررز کے ساتھ مناسب مشاورت کی گئی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے ای سی سی کے ساتھ سرکاری شعبہ کی فاضل گندم اور گندم کی مصنوعات کی برآمد کے بارے میں رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔