اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی اور حماد اظہر نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کے حوالے سے ایوان کے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے‘ ملکی معاشی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو ہو چکی ہے اس لئے ایجنڈے پر موجود اس حوالے سے زیر قاعدہ 259 کی تحریک کو نمٹا دیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود …
میثاق معیشت کے حوالے سے ایوان کے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے‘وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی ، حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی اور حماد اظہر نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کے حوالے سے ایوان کے دونوں اطراف پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے‘ ملکی معاشی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو ہو چکی ہے اس لئے ایجنڈے پر موجود اس حوالے سے زیر قاعدہ 259 کی تحریک کو نمٹا دیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے بہت سے ممبران نے اس میں حصہ لیا۔ وزیر خزانہ نے بھی اس پر بات کی ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وزیر خزانہ سے میری بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میثاق معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوگی اس لئے اس کو چلنے دیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میثاق معیشت کو اس سے منسلک نہ کیا جائے۔ اگر میثاق معیشت پر اتفاق رائے ہو جاتی ہے تو اس کے لئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ معاشی صورتحال پر بات ہو چکی ہے۔ میثاق معیشت پر کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ معاشی صورتحال پر قرارداد کو نمٹا دیا جائے۔








