ٹی ڈی اے پی کا مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ریگولیٹری مسائل کے حل کے لئے کاروباری تنظیموں کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ریگولیٹری مسائل کے حل کے لئے کاروباری تنظیموں کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض احمد سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ریگولیٹری مسائل کے حل کے لئے کاروباری تنظیموں کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض احمد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف ریگولیٹری امور اور چاول کی برآمدات بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے علاوہ چاول کی پیداوار بڑھانے کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔