اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 0.95 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) رواں سال کے دوران اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 0.95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمارکے مطابق اکتوبر میں الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار میں 132.8، لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں 36.75، آٹو موبیلز کی پیداوار میں 26.78، پٹرولیم مصنوعات 21.64، ربڑ کی پیداوار میں 9.26، ٹیکسٹائل …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) رواں سال کے دوران اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 0.95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمارکے مطابق اکتوبر میں الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار میں 132.8، لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں 36.75، آٹو موبیلز کی پیداوار میں 26.78، پٹرولیم مصنوعات 21.64، ربڑ کی پیداوار میں 9.26، ٹیکسٹائل کی مصنوعات میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کھاد کی پیداوار میں 22.4 فیصد، انجینئرنگ کی مصنوعات کی پیداوار میں 12.19 اور کیمیکلز کی پیداوار میں 4.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔