آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

64

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔