آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیت میں رہے ۔ ادھر دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور موٹر وے کو کئی مقامات پر ٹریفک کو عاضی طور پر بند کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ے حکام نے شہریوں سے دوران سفر محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔