اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات، خطے کی ترقی خوشحالی اور امن کا خواہشمند ہے۔ پیر کو اپنے تین روزہ دورہ پر روانگی سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی سیاسی اور تجارتی تعلقات کا قیام پاکستان تحریک …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی غیرملکی دورہ پر روانگی سے قبل گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات، خطے کی ترقی خوشحالی اور امن کا خواہشمند ہے۔ پیر کو اپنے تین روزہ دورہ پر روانگی سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی سیاسی اور تجارتی تعلقات کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس نے دیگر ممالک بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کو فوقیت دی ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ افغانستان، ایران، چین اور روس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ان ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر علاقائی امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امن و امان کے قیام کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے امن کے لئے کوئی بھی اقدام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جا سکے۔








