اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے تین روزہ چارملکی دورہ کے آغاز میں پیر کی صبح کابل پہنچ گئے۔ وہ 24 تا 26 دسمبر 2018ءکے دوران افغانستان، ایران، چین اور روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنی آمد کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے دارالحکومت کابل میں وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ دفتر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ کے آغاز میں کابل پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے تین روزہ چارملکی دورہ کے آغاز میں پیر کی صبح کابل پہنچ گئے۔ وہ 24 تا 26 دسمبر 2018ءکے دوران افغانستان، ایران، چین اور روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنی آمد کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے دارالحکومت کابل میں وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات کے موقع پر فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی ترقی اور خوشحالی، افغانستان میں امن و امان کی صورتحال اور مذاکرات کے عمل سمیت دونوں ممالک کے تجارتی و اقتصادی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ہیں۔ اپنا دورہ کے دوران وزیر خارجہ ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے پاکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ پر مذاکرات کریں گے جس سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں وسعت آئے گی۔ باہمی تعاون کے فروغ کے اہم معاملات کے ساتھ ساتھ اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی ان ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے جبکہ ملاقاتوں میں افغانستان میں امن اور مذاکرات کی حالیہ کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








