اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے پیر کو کابل میں ملاقات کی ہے۔ وہ اپنے چار ملکی دورہ کے پہلے مرحلے میں پیر کی صبح کابل پہنچے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے پیر کو کابل میں ملاقات کی ہے۔ وہ اپنے چار ملکی دورہ کے پہلے مرحلے میں پیر کی صبح کابل پہنچے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور قومی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ پیر کی صبح افغانستان، ایران، چین اور روس کے تین روزہ دورہ کے لئے پیر کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے جس کا مقصد ان ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پاکستان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال تھا تاکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ مذاکرات کے موقع پر فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی ترقی اور خوشحالی، افغانستان میں امن و امان کی صورتحال اور مذاکرات کے عمل سمیت دونوں ممالک کے تجارتی و اقتصادی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔








