وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ قائداعظم کی مایہ ناز اور بے لوث قیادت کی بدولت آج ہم آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں، جس طرح قائداعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے خواب کو ایک قلیل عرصہ میں تعبیر کا روپ دیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ قائداعظم کی مایہ ناز اور بے لوث قیادت کی بدولت آج ہم آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں، جس طرح قائداعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے خواب کو ایک قلیل عرصہ میں تعبیر کا روپ دیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ قائداعظم محمد علی جناح کے 142 یوم ولادت کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری دُنیا اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ قائداعظم اس خطہ کی ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے اس خطہ میں تاریخ کے رخ کو بدل دیا اور مسلمانوں کو ہندوﺅں کے استحصال سے نجات دلا کر ایک علیحدہ آزاد وطن دلوایا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ایماندار اور محب وطن قیادت کی بدولت پاکستان پر دُنیا کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی تنہائی سے باہر نکل چکا ہے اور چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور روس سمیت دُنیا کے دیگر ممالک سے پاکستان کے روابط مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔