اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سنہوا نیوز ایجنسی کے ایشیاء پیسیفک ریجن کے ہیڈ سن یونگ نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) میں پاکستان کے لئے ترقی کے شاندار مواقع ہیں اور میڈیا میں منصوبے کے ترقیاتی پہلوئوں کو اجاگر کرنے سے دونوں ممالک مزید قریب آسکتے ہیں۔ہانگ کانگ بیسڈ سنہوا نیوز ایجنسی کے …
سنہوا نیوز ایجنسی کے ایشیاء پیسفک ریجن کے ہیڈ سن یونگ کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ہیڈکوارٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سنہوا نیوز ایجنسی کے ایشیاء پیسیفک ریجن کے ہیڈ سن یونگ نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) میں پاکستان کے لئے ترقی کے شاندار مواقع ہیں اور میڈیا میں منصوبے کے ترقیاتی پہلوئوں کو اجاگر کرنے سے دونوں ممالک مزید قریب آسکتے ہیں۔ہانگ کانگ بیسڈ سنہوا نیوز ایجنسی کے ایشیاء پیسفک ریجن کے ہیڈ سن یونگ نے قومی خبر رساںادارے (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کامیڈیا سی پیک سے متعلقہ شعبوں کو بہتر انداز میں اجاگر کر کے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔اپنے پاکستان کے پہلے دورہ کے موقع پرانہوں نے کہا کہ سنہوا نیوز ایجنسی اسلام آباد بیورو دنیا بھر میں قومی و بین الاقوامی اہمیت کے امور کی کوریج کرنے والے 25بیورز میں سے ایک بیورو ہے ۔انہوں نے چین کی نیوز ایجنسی سنہوا اور پاکستان کی نیوز ایجنسی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) کے مابین خبروں کے تبادلے کے موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا،پاکستان اور چین کے درمیان خبروںکے تبادلے کا معاہدہ 1964میں سائن ہوا ۔انہوں نے تجویز دی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے منصوبوں کے لئے سنہوا اور اے پی پی کی مشترکہ کوریج ، سنہوا نیوزایجنسی کی خبروں کا اردو میں ترجمہ اور دونوں ممالک کے مابین منصوبوں کی ویڈیو فوٹیج کے تبادلے کیے جائیں ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی اختر منیر نے سنہوا نیوزایجنسی کے ہیڈ آف ایشیاء پیسفک ریجن کو بتایا کہ اے پی پی مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے مشترکہ کوریج کے لئے حکمت عملی کو مزید وسعت دینے بشمول چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل اور چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کے ساتھ تعاون کے لئے تیارہے ۔ڈائریکٹر نیوز اے پی پی شفیق قریشی نے بتایا کہ اے پی پی کے 9بیورو آفسز ، 7سٹیشنز ، 112 ضلعی و تحصیل نمائندے ہیں اور اے پی پی کے نیویارک ، بیجنگ اور لندن میں عالمی ،قومی اور مقامی سطحی کے ایشوز کوکوریج پر مامور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سنہوا کی تخفیف غربت اور کرپشن پر سخت ایکشن کے حوالے سے نیوز آئٹمز ایڈیٹرز اور قارئین کی توجہ کا مرکز ہوتیں ہیں ، وزیراعظم عمران خان چین میں تخفیف غربت اور کرپشن کے خلاف چینی اقدامات کا اپنی تقاریر میں بھی ذکرکرتے ہیں ۔ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی غواص خان ،ڈائریکٹر ویڈیو نیوز سروس بلال تھیہم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔








