اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو کے سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فلیگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلہ کے خلاف قومی احتساب بیورو …
نیب چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی احتساب بیورو کے سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فلیگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلہ کے خلاف قومی احتساب بیورو نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلہ کی مصدقہ نقول حاصل کرکے نواز شریف کی بریت کے فیصلہ کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔








