اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ پیر کو اپنے چار ملکی دورہ کے دوسرے مرحلے میں تہران پہنچے، مہر آباد ایئرپورٹ پر ڈی جی مغربی ایشیا رسول اسلامی نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ پیر کو اپنے چار ملکی دورہ کے دوسرے مرحلے میں تہران پہنچے، مہر آباد ایئرپورٹ پر ڈی جی مغربی ایشیا رسول اسلامی نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔








