وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اداروں کی بحالی اور انہیں مضبوط کرے گی تاکہ وہ عوامی مسائل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کمزور اور غلط پالیسیوں …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اداروں کی بحالی اور انہیں مضبوط کرے گی تاکہ وہ عوامی مسائل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کمزور اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اداروں کو کمزورکر دیا گیا جنہیں موجودہ حکومت بحال کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سمیت مختلف اداروں کی از سر نو بحالی موجودہ وقت کی ضرورت ہے ۔ ذوالفقار عباس بخارینے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے حوالے سے نیب میں انکوائری جلد مکمل ہوجائے گی، نیب کواس حوالے سے جوبھی مطلوب ہوا وہ مہیا کیاجائے گا۔ ا