زارت خارجہ امور’وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے اشتراک سے 27 اور 28 دسمبر کو اقتصادی سفارتکاری کے بارے میں سفیروں کی کانفرنس ہوگی و

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزارت خارجہ امور 27 اور 28 دسمبر کو وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے اشتراک سے اسلام آباد میں اقتصادی سفارتکاری کے بارے میں سفیروں کی کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف اہم ممالک میں تعینات پاکستان کے سفراء اور مشنز کے سربراہان، سرکاری اور نجی شعبہ کے نمائندگان شرکت کریں گے جس میں براہ راست …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزارت خارجہ امور 27 اور 28 دسمبر کو وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے اشتراک سے اسلام آباد میں اقتصادی سفارتکاری کے بارے میں سفیروں کی کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف اہم ممالک میں تعینات پاکستان کے سفراء اور مشنز کے سربراہان، سرکاری اور نجی شعبہ کے نمائندگان شرکت کریں گے جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارت بالخصوص برآمدات میں اضافہ کے طریقوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق دائود، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 دسمبر کو اختتامی نشست میں شرکت کریں گے۔