195 پارلیمنٹرین نے اپنے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرادیئے ہیں’ الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ 195 پارلیمنٹیرین نے اپنے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 1171 پارلیمنٹیرین اور 195 اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ای سی پی نے ایسے پارلیمنٹیرین جنہوں نے ابھی تک اپنے اثاثوں …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ 195 پارلیمنٹیرین نے اپنے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 1171 پارلیمنٹیرین اور 195 اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ای سی پی نے ایسے پارلیمنٹیرین جنہوں نے ابھی تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور اپنے زیر کفالت افراد سے متعلق گوشوارے 31 دسمبر 2018ء تک جمع کرا دیں۔