اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کو پیر کو ٹیلی فون کیا اور 22 دسمبر کو آبنائے سنڈا میں آنے والے تباہ کن سونامی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات استوار ہیں، حالیہ …
وزیراعظم عمران خان کی انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کو ٹیلی فون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کو پیر کو ٹیلی فون کیا اور 22 دسمبر کو آبنائے سنڈا میں آنے والے تباہ کن سونامی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات استوار ہیں، حالیہ قدرتی آفت کو دونوں ممالک کے عوام نے یکساں طور پر محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انڈونیشیا کیلئے آزمائش کی گھڑی ہے اور انڈونیشیا کے بہادر عوام اﷲ کے فضل سے ان مشکلات پر قابو پا لیں گے اور انڈونیشیا مزید ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








