ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا چیمبر آف کامرس بلوچستان کے اجلاس سے خطاب

کوئٹہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کاری ومشاورت کے عمل کو موثر بنایا جائے گا۔ اسٹیک ہولڈر کے مابین حائل خلیج کا خاتمہ مسائل کے حل کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ بلوچستان چیمبرز آف کامرس کی تجاویز معاشی واقتصادی پالیسیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے …

کوئٹہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کاری ومشاورت کے عمل کو موثر بنایا جائے گا۔ اسٹیک ہولڈر کے مابین حائل خلیج کا خاتمہ مسائل کے حل کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ بلوچستان چیمبرز آف کامرس کی تجاویز معاشی واقتصادی پالیسیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اہمیت کی حامل ہیں،فیصلہ سازی کے عمل میں چیمبرز آف کامرس کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوموار کو چیمبر آف کامرس بلوچستان کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے خصوصی طور پرشرکت کی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کا وقت آگیا ہے اور جملہ معاملات کو وزرات خزانہ کے تعاون سے بتدریج بہتر بناکر مسائل کے حل کا راستہ تلاش کریںگے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے راستے عالمی تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرکے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تجویز کررہے ہیں