اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارت اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے ملک کے تمام حصوں کو یکساں فائدہ پہنچ سکے۔ وہ پیرکو کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔ …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارت اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے ملک کے تمام حصوں کو یکساں فائدہ پہنچ سکے۔ وہ پیرکو کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور سپیشل اکنامک زون بنائے جارہے ہیں۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعت اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے،کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور نوجوانوں کو زورگار فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے 30 دن میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے بعد سمگلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حلال فوڈز کی عالمی مارکیٹ میں بلوچستان موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔








