کوئٹہ ۔24 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معدنی، زرعی اور دیگر وسائل کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرکے ان وسائل کو صوبے اور ملک کے معاشی استحکام کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے جبکہ افغانستان اور ایران کے ساتھ مختلف سرحدی مقامات پر تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے قیام کے ذریعہ سمگلنگ …
وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر خان کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ ۔24 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معدنی، زرعی اور دیگر وسائل کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرکے ان وسائل کو صوبے اور ملک کے معاشی استحکام کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے جبکہ افغانستان اور ایران کے ساتھ مختلف سرحدی مقامات پر تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے قیام کے ذریعہ سمگلنگ کی روک تھام اور قانونی تجارت کافروغ ضروری ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال ، سینیٹر انوارالحق کاکڑوزیراعلیٰ بلو چستان کے سابق مشیر رؤف رنداور رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین بھی موجود تھے۔








