وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ منگل کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت کی روشنی میں غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کا …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ منگل کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت کی روشنی میں غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی شہریوں نے پاکستان کی مضبوطی ،ترقی ،خوشحالی اور یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔